عزت افزائی کے معنی

عزت افزائی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ عِز + زَت + اَف + زا + ئی }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |عزت| کے ساتھ فارسی صیغہ امر |افزا| کے بعد |ئی| بطور لاحقۂ کیفیت لگنے سے |افزائی| لگانے سے مرکب |عزت افزائی| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ملتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٤٩ء کو "فرحت مضامین" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

عزت افزائی کے معنی

١ - آبرو زیادہ کرنا، قدر یا وقعت بڑھانا، توقیر بلند کرنا، مرتبہ زیادہ کرنا۔

"ڈاکٹر فاروقی صاحب نے اپنے مضمون میں میری بڑی عزت افزائی کی ہے۔" (١٩٨٩ء، قومی زبان، کراچی، جنوری، ١٣)