عزت طلب کے معنی
عزت طلب کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ عِز + زَت + طَلَب }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |عزت| کے ساتھ عربی ہی سے اسم |طلب| لگانے سے مرکب |عزت طلب| بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٧٩٥ء کو "دیوان قائم" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی
عزت طلب کے معنی
١ - عزت چاہنے والا، وقار کا خواہاں۔
باوصف بے کمالی عزت طلب ہوں قائم درخورد ہو سو کیونکر اہل جہاں سے مجکو (١٧٩٥ء، قائم، دیوان، ١٢٦)