عزت مندانہ کے معنی
عزت مندانہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ عِز + زَت + مَن + دا + نَہ }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |عزت| کے بعد فارسی لاحقۂ فاعلی |مند| لگانے سے |عزت مند| کے ساتھ |انہ| بطور لاحقۂ تمیز بڑھانے سے مرکب |عزت مندانہ| بنا۔ اردو میں بطور صفت اور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٤٠ء کو "خطبات قائداعظم" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی
عزت مندانہ کے معنی
١ - باعزت طریقے سے کیا ہوا (کام یا بات)۔
"وائسرائے نے اپنی . تقریر میں مسٹر گاندھی کو اشارہ کیا کہ ایک عزت مندانہ قول و قرار کا بیچ ابھی تک موجود ہے۔" (١٩٤٠ء، خطبات قائداعظم، ٢٤٥)