عزم راسخ کے معنی

عزم راسخ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ عَز + مے + را + سِخ }

تفصیلات

iعربی زبان سے مرکب توصیفی ہے۔ عربی زبان سے مشتق اسم |عزم| بطور موصوف کے ساتھ عربی ہی سے اسم صفت |راسخ| لگا کر مرکب |عزم راسخ| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٣٢ء، کو "اودھ پنچ، لکھنو" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم مجرد ( مذکر - واحد )

عزم راسخ کے معنی

١ - اٹل، ارادہ، مضبوط اور پکا ارادہ۔

"مسٹر محمد علی اپنے عزم راسخ میں دنیاوی بہشت کو دوزخ میں ڈال کر اپنی ہستی کو اسلام کی خدمت کے لیے وقف کر چکے تھے۔" (١٩٨٥ء، حیات جوہر، ٣٨٦)

عزم راسخ english meaning

["staunch determination","firm resolution"]