عصائے موسی کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word Asa-e-Musa meanings and details

عصائے موسی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ عَصا + اے + مُو + سا }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |عصا| کے بعد |ے| بطور علامت اضافت لگانے کے بعد عربی ہی سے اسم |موسٰی| لگا کر مرکب |عصائے پیری| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٧٠٧ء کو "کلیاتِ ولی" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )

عصائے موسی کے معنی

١ - حضرت موسٰی کے ہاتھ کی لکڑی جس میں یہ معجزہ تھا کہ فرعون کے ساحروں کے مقابلے میں سانپ یا اژدہا بن گئی تھی۔

"طوفانِ نوح، آتشِ خلیل، عصائے موسٰیؑ، نفس عیسٰیؑ اور اس قسم کے اور بھی بہت سے کیفیات و حالات کا ذکر قرآن مجید میں بار بار آیا ہے۔" (١٩٣٢ء، سیرۃ النبیۖ، ٦:٣)

٢ - [ مجازا ] طاقت ور اور موثر ہتھیار۔

"رومانیت کے سکون بخش ہتیھار کو انسان کا عصائے موسٰی باور کرایا جاتا ہے۔" (١٩٨٧ء، حصار، ١٢)

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!