عطر سہاگ کے معنی

عطر سہاگ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ عِط + رے + سُہاگ }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |عطر| کے آخر پر کسرۂ اضافت لگا کر ہندی سے ماخوذ اسم |سہاگ| لگانے سے مرکب |عطر سہاگ| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٧٨٤ء کو "سحرالبیان" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

عطر سہاگ کے معنی

١ - کئی عطر ملا کر بنایا ہوا عطر جس کی خوشبو بہت تیز ہوتی ہے۔ یہ دلہنوں کے استعمال کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔

 عطر دان میں گل نرگس وہ بھرے عطر سہاگ سارے گل بھرنے لگیں بلبل بے تاب کا دم (١٨٥٤ء، ذوق، دیوان، ٢٨٩)