عطر پاش کے معنی

عطر پاش کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ عِطْر + پاش }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |عِطر| کے ساتھ فارسی مصدر |پاشیدن| سے فعل امر |پاش| لگانے سے مرکب |عطر پاش| بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٩٧٩ء کو "زخم ہنر" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی

عطر پاش کے معنی

١ - عطر چھڑکنے والا، خوشبو چھڑکنے والا، خوشبو بکھیرنے والا۔

 مہکا مہکا ہے ہر نفس شاعر یاد کس کی ہے عطر پاش اب کے (١٩٧٩ء، زخم ہنر، ٦٣)