عظمت رفتہ کے معنی

عظمت رفتہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ عَظَمَتے + رَف + تَہ }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |عظمت| کے آخر پر کسرۂ صفت لگانے کے بعد فارسی مصدر |رفتن| سے صیغہ حالیہ تمام |رفتہ| لگانے سے مرکب توصیفی |عظمتِ رفتہ| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٨٠ء کو |وارث| میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم مجرد ( مؤنث - واحد )

عظمت رفتہ کے معنی

١ - ماضی کی شان و شوکت۔

"ہم اپنی تاریخ واسلاف، عظمت رفتہ اور روایات وغیرہ کا ڈھنڈورا تو بہت پیٹتے ہیں۔" (١٩٨٠ء، وارث، ٦)