عظیم کے معنی
عظیم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ عَظِیم }بڑا بزرگ
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بڑا ہونا","خدا تعالےٰ کا نام جو ہر صفت میں بڑا ہے","عزت دار","قابلِ احترام","مہتمم بالشان"],
عظم عَظِیم
اسم
صفت ذاتی ( واحد ), اسم
اقسام اسم
- لڑکا
عظیم کے معنی
جہاں سے میرا عظیم ہادی حسین کل سر خرو گیا ہے (١٩٧٨ء، جاناں جاناں، ١٨٨)
یاعظیمُ یاعلیمُ یارقیبُ یا مجیب یاحمیدُ یامعیدُ یاشہیدُ یاحسیب (١٩٨٤ء، الحمد، ٨٥)
"سخت حکام کے لیے ہوش مندی اور درد مندی کا چیلنج ہیں۔" (١٩٨٤ء، مقاصد و مسائل پاکستان، ١٤٨)
عظیم کے مترادف
بڑا, بزرگ, عالی, جنگی
آبرودار, باتمکنت, باوقار, برتر, بزرگ, بڑا, پُرشوکت, پُرشکوہ, تبارک, جلیل, عالی, عَظَمِ, متکبر, محترم, معزز, مغرور, موقر, کبیر, کلاں
عظیم کے جملے اور مرکبات
عظیم المرتبت, عظیم الشان, عظیم الاثر, عظفیم الجثہ, عظیم المقدار
عظیم english meaning
Greathigh in dignity; of great account or estimation; largevastenormousexcessivesevergrievous; difficultburdensomecash and kindhigh in dignitylargemagnificentwhite horseAzeem
شاعری
- فنا کی راہیں بقا کے رستوں کی ہم سفر ہیں
ہتھیلیوں پہ جو سَج کے نکلے ہیں
کیسے سر ہیں!
ہر ایک آندھی کے راستے میں جو معتبر ہیں
یہ کیا شجر ہین!
یہ کیسا نشہ ہے جو لہو میں سرور بن کے اُتر گیا ہے!
تمام آنکھوں کے آنگنوں میں یہ کیسا موسم ٹھہر گیا ہے!
وفا کی راہوں میں جلنے والے چراغ روشن رہیں ہمیشہ
کہ اِن کی لَو سے جمالِ جاں کا ہر ایک منظر سنور گیا ہے
گھروں کے آنگن ہیں قتل گاہیں‘ تمام وادی ہے ایک مقتل
چنار شعلوں میں گھر گئے ہیں سُلگ رہا ہے تمام جنگل
مگر ارادوں کی استقامت میں کوئی لغزش کہیں نہیں ہے
لہو شہیدوں کا کررہا ہے جوان جذبوں کو اور صیقل
جو اپنی حُرمت پہ کٹ مرے ہیں
وہ سَر جہاں میں عظیم تر ہیں
لہُو سے لکھی گئیں جو سطریں
وُہی اَمر تھیں‘ وُہی اَمر ہیں - زندگی کے تمام تر رستے
موت ہی کے عظیم ڈر میں ہیں - عظیم دشمنو، چاقو چلاؤ موقع ہے
ہمارے ہاتھ ہماری کمر کے پیچھے ہیں - الٰہی بحق نبی کریم
عطا کراسے حسن خلق عظیم - ندا یہ آئی کہ اے سرو باغ ابراہیم
وہ کوہ طور کجا اور کجا یہ عرش عظیم - یہ باغ دسا نظر میں تنکے سوں کم
اور عرش عظیم پگ تلے پست ہوا - ڈھلے دن کے زور دیول قدیم
گریزاں ہوئے دیو کہنے عظیم - تڑابہوت خانے و دیول قدیم
بندھے مسجداں پر منارے عظیم - روش دیک یاں کا مجے آئے بیم
یوجاگے پہ البت ہے کچھ تو عظیم - عظیم دائرہ ارض کوفہ میں جو بنا
تو اُس کے دَور میں اب تک ذرا خلل نہ پڑا
محاورات
- (کی) تعظیم بجا لانا
- تعظیم بجا لانا
- تعظیم کاریگراں معاف۔ تعظیم و تکریم معاف
- تعظیم کرنا
- تعظیم ہند بر کوچہ تنگ یا برکاسہ بنگ
- سرو قد تعظیم دینا