عظیم الشان کے معنی
عظیم الشان کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ عَظی + مُش (ا، ل غیر ملفوظ) + شان }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |عظیم| کے بعد |ال| بطور حرف تخصیص لگا کر عربی ہی سے اسم |شان| لگانے سے مرکب توصیفی |عظیم الشان| بنا۔ اس طرح |عظیم| صفت اور |شان| موصوف ہے۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٩٨ء کو "سرسید، مضامین" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بزرگ منش","بڑا کلاں","بڑے رتبے کا","ذی عزت","ذی مرتبت","رفیع المنزلت","شان دار","عظیم المرتبت","مہتمم بالشان","والا قدر"]
اسم
صفت ذاتی
عظیم الشان کے معنی
١ - بڑی شان و شکوہ والا،، بڑے مرتبے کا، بہت شاندار۔
"امید ہے کہ عظیم الشان جلسہ ہو گا۔" (١٩٨٤ء، مقاصد و مسائل پاکستان، ٨٤)
عظیم الشان english meaning
of high station or dignity; magnificentsplendid; very large or lofty (building or trees)
شاعری
- عظیم الشان کوئی کوئی رفیع القدر لکھتا ہے
بلند اقبال ہے تو آستانہ تیرے ایواں کا