عقد ثریا کے معنی

عقد ثریا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ عَق + دے + ثُرَیْ + یا }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |عقد| کے آخر پر کسرۂ اضافت لگا کر عربی ہی سے اسم |ثریا| لگانے سے مرکب |عقدِثریا| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٠٣ء کو "گل بکاؤلی" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

عقد ثریا کے معنی

١ - سات ستاروں کا مجموعہ جو ہار کی طرح نظر آتا ہے، عقدِ پروین، سات سہیلیوں کا جھمکا۔

 عقد پروین خوشۂ انگور ہیں چرخ ہشتم کا گماں ہے تاک پر (١٨٧٥ء، دیوان یاس، ٨٢)