عقل و خرد کے معنی
عقل و خرد کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ عَق + لو (و مجہول) + خِرَد }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |عقل| کے بعد |و| بطور حرف عطف لگا کر فارسی سے ماخوذ اسم |خرد| لگانے سے مرکب عطفی |عقل و خرد| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٩٠ء کو "فسانہ دلفریب" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم مجرد ( مؤنث - واحد )
عقل و خرد کے معنی
١ - سوجھ بوجھ، فہم و فراست۔
"انسان خوف کے اندھیارے میں عقل و خرد کی روشنی سے محروم ہو جاتے ہیں۔" (١٩٨٢ء، آتش چنار، ٨٣٣)