عقل کا اندھا کے معنی

عقل کا اندھا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ عَقْل + کا + اَن (ن غنہ) + دھا }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |عقل| کے بعد |کا| بطور حرف اضافت لگا کر سنسکرت سے ماخوذ لفظ |اندھا| لگانے سے مرکب |عقل کا اندھا| بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٠١ء کو "باغ اردو" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )

عقل کا اندھا کے معنی

١ - بیوقوف، احمق۔

"ظفر عقل کا اندھا تھا، کچھ صبر کرتا، شبہے کی آگ میں نہ جلتا، کوئی صورت نکل آتی۔" (١٩٨٨ء، نشیب، ٢٨٧)