علم کے معنی
علم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ عِلْم }{ عَلَم }دانائی، آگاہی تعلیم
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اسمِ خاص","اسمِ معرفہ","خاص نام","شخصِ خاص","کسی خاص فن کی واقفیت یا ماہیت"],
علم عِلْم عَلَم
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد ), اسم
اقسام اسم
- جمع : عُلُوم[عُلُوم]
- جمع : اَعْلام[اَع + لام]
- لڑکا
علم کے معنی
"آپ کو کیا یہ علم نہ تھا کہ آپ جس شخص سے نکاح کر رہی ہیں یہ دوسری بیوی کا شوہر بھی ہے۔" (١٩١٩ء، جوہر قدامت، ١٦٩)
"نظم کی شاعری . اس علم و فضل کی شاعری ہے جو اقبال کے کسب کمال کا جوہر ہے۔" (١٩٨٤ء، سمندر، ١١)
"قانون فلسفے کے ساتھ بعینہ وہی مناسبت رکھتا ہے جو کہ قانون (ضابطۂ کلیہ) کو علم (سائنس) سے ہے۔" (١٩٢٩ء، مفتاح الفلسفہ، ١١٠)
"آگ کو دل میں چھپانے کا علم کسے آیا ہے۔" (١٦٣٥ء، سب رس، ٣٨)
"عورت، گھر کی دہلیز سے علم بانٹنے کی پابند ہے۔" (١٩٨٧ء، آجاؤ افریقہ، ٢٠٩)
جس زمیں پر بھی کُھلا میرے لہو کا پرچم لہلہاتا ہے وہاں ارض فسلطیں کا علم (١٩٨٠ء، نسخہ ہائے وفا (مرے دل مرے مسافر)، ٦٥٧)
"ماذنے کے طور پر وہ رفیع الشان مینار تعمیر ہوا جو عجائبات عالم میں شمار ہوتا ہے . اور جو بقول مسلمانوں کی فتح ہند کا علم تھا۔" (١٩٦٨ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٦١٨:٣)
"امام باڑا آصف الدولہ نے عالیہ کو کتنا مایوس کیا . نہ تعزیہ نہ عَلَم۔" (١٩٨٠ء، زمیں اور فلک اور، ٧٣)
"گھوڑے نے جو شاہزادہ نامور کو دیکھا تو . دم کو علم اور منہ کو کھول کے . حملہ آور ہوا۔ (١٨٩٣ء، کوچک باختر، ٩٧١)
"افراد کے اعتبار سے: اسم خاص (علم)، اسم عام، اسمِ جنس۔" (١٩٧٢ء، اردو قواعد، شوکت، ١١)
سارے عالم میں ہے سحباں کی فصاحت مشہور سارے آفاق میں کسریٰ کی عدالت ہے علم (١٨٧٢ء، مرآۃ الغیب، ٣)
علم کے مترادف
احساس, سائنس, دانش, شناخت, گن, گیان, فن, نشان, جھنڈا, رایت
آگاہی, استعداد, بدیا, بیرق, پرچم, پھریرا, تسخیر, جادو, جاننا, جھنڈا, دانش, رایت, عَلَمِ, عمل, گیان, لوا, منتر, نشان, واقفیت, ٹوٹکا
علم کے جملے اور مرکبات
علم ہیئت, علم ہندسہ, علم نحو, علم معانی, علم لدنی, علم قرات, علم فلکیات, علم تجوید, علم بدیع, علم الیقین, علم الہیات, علم غیب, علم ریاضی, علم رسم الخط, علم حساب, علم جفر, علم جغرافیہ, علم الہجا, علم النجوم, علم اللغت, علم الکلام, علم الفقہ, علم العروض, علم الشعر, علم الرویا, علم الرجال, علم الحیوان, علم الانساب, علم الاقتصاد, علم الافلاک, علم الاعداد, علم الاصوات, علم الاساطیر, علم اخلاق, علم ادب, علم ادیان, علم اسما, علم الارض, علم احکام, علم عطائی, علم الاعضا, علم الاقوام, علم الاخلاق, علم الاصنام, علم الانسان, علم الاجتماع, علم الحرکات, علم الحیات, علم الاصول, علم العظام, علم العقاقیر, علم العقائد, علم اللسان, علم المعاشرت, علم المناظر, علم النفس, علم آب, علم آموز, علم باری, علم بیان, علم پرور, علم حصولی, علم حیوانات, علم خاک, علم دین, علم ربانی, علم الاطیر, علم سینہ, علم نافع, علم نقشہ گری, علم و دانش, علم و ہنر, علم دار, علم بردار
علم english meaning
knowledgelearningscience; literature; doctrine.a marksigntoken figuredor embroidered work (on a cloth or garment) a decoration; a spear; a flag; or strip of cloththat is tied upon the spear; a bannerstandard; the spear-headed banner of Hassan and Hussain (that is carried in procession name or noun; a gnomon((Plural)علوم úloom) knowledge(archaic) science (of)(Gram) a proper noun(Plural)اعلام a|láma speara standardbannercreate new problemlemonlimeproper nounsciencestandardIlam
شاعری
- خُدا اور خلقِ خُدا
یہ خلقِ خُدا جو بکھرے ہُوئے
بے نام و نشاں پتّوں کی طرح
بے چین ہَوا کے رَستے میں گھبرائی ہوئی سی پھرتی ہے
آنکھوں میں شکستہ خواب لیے
سینے میں دلِ بیتاب لیے
ہونٹوں میں کراہیں ضبط کیے
ماتھے کے دریدہ صفحے پر
اِک مہرِ ندامت ثبت کیے ٹھکرائی ہوئی سی پھرتی ہے
اے اہلِ چشم اے اہلِ جفا!
یہ طبل و علم یہ تاج و کُلاہ و تختِ شہی
اس وقت تمہارے ساتھ سہی
تاریخ مگر یہ کہتی ہے
اسی خلقِ خدا کے ملبے سے اِک گُونج کہیں سے اُٹھتی ہے
یہ دھرتی کروٹ لیتی ہے اور منظر بدلے جاتے ہیں
یہ طبل و عَلم ‘ یہ تختِ شہی‘ سب خلقِ خدا کے ملبے کا
اِک حصّہ بنتے جاتے ہیں
ہر راج محل کے پہلو میں اِک رستہ ایسا ہوتا ہے
مقتل کی طرف جو کھُلتا ہے اور بِن بتلائے آتا ہے
تختوں کو خالی کرتا ہے اور قبریں بھرتا جاتا ہے - تھا ابتدا سے علم کہ ہے راستہ غلط
اور قافلے کے ساتھ بھی چلنا پڑا ہمیں - ان دنوں آپ کا علم بھی عجب عالم ہے
شوخ کھایا ہوا جیسے کوئی آہو آئے - اسی ابر کی ہیں درافشانیاں
کہ یوں آب ہو علم یونانیاں - امی بھی ہر اک علم کے ماہر بھی یہی ہیں
کنجینہ اول بھی ہیں آخر بھی یہی ہیں - آدمیت اور شے ہے علم ہے کچھ اور شے
کتنا طوطے کو پڑھایا پر وہ حیواں ہی رہا - تھے معدن جواہر و صد کان علم وغن
آراستہ ہمیں سے تھا ایوان علم و فن - حضرت علی مولود کن علمان منگیں بھیکاں سبھی
سب علم میں فضل اس نو فاضلاں کا عید ہے - وارث علم نواہی و اوامر بن کر
حکمراں دین کے بندوں پہ ہے آمر بن کر - جس نے پانڈوں کی حکومت کا علم سر پر رکھا
تازہ ہے آنکھوں میں جس کی شوکت جودھشٹری
محاورات
- آج کل علم کا آفتاب سمت الراس پر ہے
- آدمیت اور شے ہے علم ہے کچھ اور چیز۔ لاکھ طوطے کو پڑھایا پر وہ حیواں ہی رہا
- العلم صید و کتابتہ فید
- ایک من علم اور دس من عقل
- پئے علم چوں شمع باید گداخت۔ کہ بے علم نتواں خدارا شناخت
- خرد مند باشد طلبگار علم
- راہگیر علم بقا ہونا
- سائیسی علم دریاؤ ہے
- سائیسی علم کا دریاؤ ہے
- شاہ عباس کا علم ٹوٹے