عمامہ کے معنی

عمامہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ عَم + ما + مَہ }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦٤٩ء کو "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["سمجھنا"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

عمامہ کے معنی

١ - پگڑی، ایک وضع کی پگڑی جو عالموں زاہدوں صوفیوں سے مخصوص ہے۔

"نانا جان کو ایک لانبی حیدر آبادی شیروانی، پاجامے اور عمامے میں ملبوس دیکھا۔" (١٩٨٧ء، حیات مستعمار، ٩٧)

٢ - خود، مغفر۔ (نوراللغات؛ جامع اللغات)

عمامہ کے مترادف

تاج, دستار

پگڑی, پھیٹا, تاج, خود, دستار, دوپٹا, سرپیچ, صافہ, عَمَّ, منڈاسا

عمامہ کے جملے اور مرکبات

عمامہ بند

عمامہ english meaning

the sheet or cloth that one winds upon the heada turban; a tiaraa crown

شاعری

  • عمامہ ہے مُوذنِ مسجد کہ بار خر
    قد تو ترا خمیدہ ہو محراب سا ہوا
  • مفت آبروئے زاہد علامہ لے گیا
    اک مغبچہ اتار کے عمامہ لے گئا
  • مطرب پر کی دست درازی تو دیکھنا
    باتوں میں شیخ شہر کا عمامہ لے گیا
  • باندھا ہے سر پہ سبز عمامہ بافتخار
    دکھلا رہا ہے یہ حسنی رنگ کی بہار
  • باندھنا عمامہ نور کا پہنی کتان صبح
    چرخ چہارمی پہ گیا خطبہ خوان صبح
  • باندھا عمامہ نور کا پہنا کتان صبح
    چرخ چہارمی پہ گیا خطبہ خوان صبح
  • عمامہ چل کے سر سے زاہد اتارتے ہیں
    اس گوہ کے ٹوکرے کو سر سے اتارتے ہیں
  • تھا عید کو عریاں کہ عنایت ہوئی پوشاک
    عمامہ و پیراہن و پاجامہ و روپاک

Related Words of "عمامہ":