عمدگی کے معنی

عمدگی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ عُم + دَگی }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم صفت |عمدہ| کی |ہ| حذف کرکے |گی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے عمدگی بنا۔ اردو میں اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٣١ء کو "دیوان ناسخ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["فضیلت (عمدہ سے)"]

عُمْدَہ عُمْدَگی

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

عمدگی کے معنی

١ - خوبی، بھلائی، اچھائی۔

"مترجم کا مطالعہ جتنا وسیع ہو گا اس کے کام میں اتنی ہی عمدگی پیدا ہو جائے گی۔ (١٩٨٤ء، روایت اور فن (ترجمہ)، ٩٠)

٢ - جوہر وصف۔

"میری جان تمہاری عمدگیاں اور دلفریب حمیدہ صفتیں اپنا جواب نہیں رکھتیں۔" (١٨٩٣ء، نشتر، ٦٤)

٣ - فضلیت، مرتبہ، بزرگی، عہدے کی حالت و نوعیت۔

 عمدگی کا سب کی ایک ایک دور ہے آدمیت ہے سو وہ کچھ اور ہے (چہار چمن، رنگین، ٢٢٧:٢)

٤ - اچھا، بہتر، خوب۔

 ہوا ہے عمدگی سودا تمہاری زلفِ شبگوں کا بنا ہے غنچۂ سومن ہر اک قطرہ مرے خوں کا (١٨٨٢ء، صابر، ریاض صابر، ٣١)

عمدگی کے مترادف

اچھائی, لطافت, برتری, وصف, نفاست, تحفگی

اچھائی, بزرگی, بھلائی, جوہر, خوبی, عظمت, نفاست, وصف

عمدگی english meaning

Greatnessdignity; excellenceworth; sumptuousness.excellence |A|finenessnicety