عہد جدید کے معنی

عہد جدید کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ عَہ (فتحہ مجہول ی) + دے + جَدِید }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |عہد| بطور موصوف کے ساتھ عربی ہی سے اسم صفت |جدید| لگا کر مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩١١ء کو "سیرۃ النبیۖ " میں مستعمل ملتا ہے۔, m[]

اسم

اسم ظرف زماں ( مذکر - واحد )

عہد جدید کے معنی

١ - موجوہ زمانہ، نیا زمانہ۔

"ان میں کچھ تاریخ ہے کچھ افسانہ . کچھ عہد قدیم ہے کچھ عہد جدید۔" (١٩٨٩ء، افکار، کراچی، جولائی، ٢٥)

٢ - عیسائیوں کی مقدس کتاب، انجیل، جو حضرت عیسٰےؑ پر نازل ہوئی۔

"عہد جدید میں تو گائے کا ذکر نہیں، عہد عتیق میں دو جگہ ذکر ملتا ہے۔" (١٩٥٤ء، حیوانات قرآنی، ٣٦)