عیادت کے معنی

عیادت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ عِیا + دَت }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٧٩٤ء کو "دیوان بیدار" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بیمار کی خبر پوچھنا (کرنا ہونا کے ساتھ)","بیمار کی خبر پوچھنی","مزاج پُرسی"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : عِیادَتیں[عِیا + دَتیں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : عِیادَتوں[عِیا + دَتوں (و مجہول)]

عیادت کے معنی

١ - بیمار کے پاس جا کر اس کی مزاج پرسی۔

"اس نے شاید اپنی عیادت کا صلہ یہ دیا کہ پھر میرا آشرم نہ چھوڑا۔ (١٩٨٧ء، حصار، ١٥٦)

عیادت english meaning

visiting (of the sick)inquiring (after ailing person)inquiring (after ailing person) |A|

شاعری

  • دیکھنے آئے تھے وہ اپنی محبت کا اثر
    کہنے کو یہ ہے کہ آئے ہیں عیادت کے لئے
  • عیادت رسمِ دنیا تھی‘ چلے آتے تو کیا ہوتا
    تمہارے پوچھ لینے سے نہ ہم جی جاتے نہ مرجاتے
  • مہندی تو سراپا نہیں پاؤں میں لگی ہے
    تو بہر عیادت جو صنم اٹھ نہیں سکتا
  • زہے قسمت کہ اب خوں گشتہ ارماں رنگ لائے ہیں
    خوشا اقبال رنجوری عیادت کو وہ آئے ہیں
  • اب عیادت کو آئے سود نہیں
    دمِ آخر ہے دم درود نہیں
  • خود دوا اپنے دواخانے سے بھجواتی ہیں
    روز دو وقت عیادت کے لیے آتی ہیں
  • خوشا! اقبال رنجوری‘ عیادت کو تم آئے ہو
    فروغ شمع بالیں‘ طالع بیدار بستر ہے
  • یہ بھی شوخی ہے شرارت ہے عیادت کیسی
    دے گئے راہ میں ٹھوکر مجھے آتے جاتے

محاورات

  • عیادت کرنا

Related Words of "عیادت":