غدار کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word ghaddār meanings and details

غدار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ غَد + دار }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق کلمہ ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی اور ساخت کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(صفت شہر) بڑا","بہت آباد","بہت بڑا (شہر)","بہت بڑا کلان","بہت عذر کرنے والا","بے وفا","نمک حرام","نہایت بے وفا"]

غدر غَدّار

اسم

صفت ذاتی

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : غَدّاروں[غَد + دا + روں (و مجہول)]

غدار کے معنی

١ - باغی، مفسد، نمک حرام، خیانت کرنے والا، بے وفا، بدعہد۔

 اب کس کا اعتبار محبت میں کیجئے جب دل ساماں نثار بھی غدار ہو گیا (١٩٤٢ء، سنگ و خشت، ٣٣)

٢ - اپنے وطن یا قوم سے دشمنی کرنے والا، ملک کا دشمن۔

"ان کے خیال میں بنگالی بھی اسے غدار سمجھنے لگے تھے۔" (١٩٨٦ء، سندھ کا مقدمہ، ٤٤)

٣ - بہت گہرا، اتھاہ (کنویں وغیرہ کے لیے)

 سو نین اس کے دو چاہ غدار ہیں کہ سر تین ہور پات سو چار ہیں (١٦٠٩ء، قطب مشتری، ٥٢)

٤ - بہت بڑا وسیع و عریض (مکان یا بستی کے لیے)۔

"ان کی غدار سے غدار آبادی میں نکھٹو چند ہی سو ہوتے ہیں ان ہی میں سے رانی اپنا منگیتر چُن لیتی ہے۔" (١٩٤٠ء، شہد کی مکھیوں کا کارنامہ، ٢٠)

غدار کے مترادف

سرکش, مفسد

اَدھرمی, باغی, سازشی, سرکش, غَدَرَ, مفسد, وسیع, کورنمک, کوزلنگ

غدار or ghaddār english Translation

very perfidiousfaithlesstreacherous; deceitfulfraudulentslya cheata traitorperfidiousTeacherous (person)treacheroustreacherous (person). [A~FOLL.]

شاعری

  • سو نین اس کے دو چاہ غدار ہیں
    کہ سر تین ہور ہات سو چار ہیں
  • شب محافے میں اس کو کرکے سوار
    ساتھ دے ایک دایہ غدار
  • کہہ کر یہ سخن بڑھ کے جو ظالم پہ کیا وار
    سر تابہ قدم طول میں دو ہوگیا غدار

محاورات

  • داغدار کرنا
  • داغدار ہونا
  • دل داغدار ہونا
We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!