غلبہ کے معنی

غلبہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ غَل + بَہ }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق کلمہ ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٧٤٤ء کو "کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["قابو پانا","چیرہ دستی","زور آوری","مقابلے میں کامیابی"]

غلب غَلْبَہ

اسم

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : غَلْبے[غَل + بے]

غلبہ کے معنی

١ - کثرت، فراوانی، زیادتی۔

"سنسکرت میں ہمیشہ انکار یا ضائع اور ریتی اور حسن مان کا غلبہ رہا ہے" (١٩٣٣ء، نقدالادب، ٥٦)

٢ - حملہ، ہجوم، زور، شدت۔

"نشے کے غلبے نے اونچ نیچ کے تمام بندھن توڑ دیئے تھے" (١٩٧٨ء، جانگلوس، ٢٠٧)

٣ - جیت، فتح، بالادستی، قابو، تسلط۔

"اور بالآخر انہوں نے غلبہ حاصل کر لیا" (١٩٨٣ء، کوریا کہانی، ١١٥)

٤ - سبقت، برتری، فوقیت۔

"انہیں ایک دوسرے کے غلبے یا ایک دوسرے کے تئیں بے اعتمادی کے کسی جذبے کو اپنے دل میں جگہ نہیں دینا چاہئے" (١٩٧٥ء، آتشِ چنار، ٩٣٠۔۔)

غلبہ کے مترادف

حکومت, سبقت, جبار, قہر, برتری, اعلا, تحکم

افراط, افزونی, برتری, بہتات, جیت, حملہ, حکومت, زیادتی, سبقت, طاقت, ظفر, فتح, فراوانی, فوقیت, قبضہ, قَلَبَ, وِجے, وفور, کثرت, ہجوم

غلبہ کے جملے اور مرکبات

غلبہ پسندی, غلبۂ حال, غلبۂ رائے

غلبہ english meaning

overcomingoverpoweringconqueringsubduing; victoryconquestascendencymasteryprevalencepredominancesuperiority; strength; success in a contest

شاعری

  • کیا ہے خون نے سودا کے غلبہ تن منیں میرے
    نگہ کے نیشتر کوں لا کہو فصاد سوں جا کر

محاورات

  • غلبہ پانا
  • غلبہ کرنا

Related Words of "غلبہ":