غیر ذمہ دارانہ کے معنی
غیر ذمہ دارانہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ غَیر (یائے لین) + ذِم + مَہ + دا + را + نَہ }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم |غیر| کے بعد عربی اسم |ذمّہ| لگانے کے بعد فارسی مصدر |داشتن| کا صیغہ امر |دار| لگا کر |انہ| بطور لاحقۂ صفت و تمیز لگانے سے مرکب بنا۔ ١٩٨٦ء کو "روداد چمن" میں اردو زبان میں بطور صفت و متعلق استعمال ہوتا ہے۔
[""]
اسم
متعلق فعل
غیر ذمہ دارانہ کے معنی
١ - غیر ذمہ داری کے طور پر، غیر ذمہ داری سے۔
"چونکہ . ہم کو سمری طور پر غیر ذمہ دارانہ اور شر پسند نہیں قرار دیا گیا تھا، ہم نے بھی تعاون کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں کی۔" (١٩٨٦ء، رودادِ چمن، ٢٠)