فتح مندی کے معنی
فتح مندی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ فَتْح + مَن + دی }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |فتح| کے بعد فارسی زبان سے ماخوذ لاحقۂ کیفیت |مندی| لانے سے مرکب بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٠٧ء کو "موازنہ انیس و دبیر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["فتح یابی","کام گاری"]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
فتح مندی کے معنی
١ - کامیابی، ظفریابی، جیت، غلبہ۔
"جب معزالدین تخت پر متمکن ہوا . درویشوں کی خدمت میں جا جا کر دعائے فتح مندی کی درخواست کرنے لگا۔" (١٩٧٤ء، انفاس العارفین، ١٤٤)
فتح مندی english meaning
victoriousness; victory