فتنہ انگیز کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word fitna angez meanings and details
فتنہ انگیز کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ فِت + نَہ + اَن + گیز (ی مجہول) }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |فتنہ| کے بعد فارسی مصدر انگیختن کے مضارع |انگیزد| سے |د| حذف کر کے حاصل ہونے والا صیغۂ امر انگیز بطور لاحقہ فاعلی لگانے سے مرکب بنا۔ ١٨٩٧ء کو"تاریخ ہندوستان" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["آگ لگاؤ","آگ لگاؤں","جھگڑا کھڑا کردینے والا","وہ شخص جو لڑائی دنگا کرادے","وہ شخص جو لڑائی و فساد کرادے"]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : فِتْنَہ اَنْگیزوں[فِت + نَہ + اَن + گے + زوں (و مجہول)]
فتنہ انگیز کے معنی
١ - فتنہ اٹھانے والا، جھگڑا پھیلانے والا، فسادی، شورش برپا کرنے والا۔
"ایسی فتنہ انگیز تقریر کے جواب کا ہمیں ضرور موقع ملنا چاہیے۔" (١٩٨٧، اک محشر خیال، ٢٧)
فتنہ انگیز or fitna angez english Translation
mischievousseditiousturbulentinsurgent
شاعری
- برق کی طرح لٹا دیتی ہے متوالوں کو
فتنہ انگیز تری چشم خماری ساقی
محاورات
- دروغ مصلحت آمیز بہ از راستی فتنہ انگیز