فرزند کے معنی

فرزند کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ فَر + زَنْد }غلام، بیٹا

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ جو اردو میں اپنے اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٤٢١ء کو "نوسرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اولادِ نرینہ","صاحب زادہ","نورِ چشم"],

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد ), اسم

اقسام اسم

  • جمع استثنائی : فَرْزَنْدان[فَر + زَن + دان]
  • جمع غیر ندائی : فَرْزَنْدوں[فَر + زَن + دوں (و مجہول)]
  • لڑکا

فرزند کے معنی

١ - بیٹا، پِسر۔

"وہ سرینگر کے مشہور و معروف نیڈوز ہوٹل کے مالک کے بڑے فرزند تھے۔" (١٩٨٦ء، آتشِ چنار، ١٩٤)

٢ - [ مجازا ] اولاد خواہ بیٹی ہو یا بیٹا۔

"ہمنے اس دختر کو اپنا فرزند کیا کیونکہ ہمارے پاس کوئی اولاد ذکور اور اناث سے نہیں ہے۔" (١٨٩١ء، بوستانِ خیال، ٥٣٤:٨)

فرزند علی، فرزند عمر

فرزند کے مترادف

جگرپارہ, صاحب زادہ, خلف, ولد

ابن, بیٹا, پُتر, پسر, پوت, پُوت, جنا, خلف, لڑکا, وَلَد

فرزند کے جملے اور مرکبات

فرزند ارجمند, فرزند ارشد, فرزند اکبر, فرزند آدم, فرزند صلبی

فرزند english meaning

off springchilda sona daughter.(rare) childoffspringsonFerzend

شاعری

  • ہوبہوحد مشابہ جو وہ فرزند ملا
    آس پوری ہوئی زینب کی وہ دلبند ملا
  • شغل طعام کرتا کرتا تھا فرزند مصطفٰی
    لیکن یہ حال سب دل آگہ پہ کھل گیا
  • گھیرے ہوئے ہے بیکس و مظلوم کو لشکر
    اک آن کا مہمان ہے فرزند پیمبر
  • شکر معبود بجا لائیں جو فرزند چھٹے
    آنکھ میلی نہ کریں گھر جو رہ حق میں لٹے
  • بے چین ہے یارب یہ تھا مرے جی میں
    آنکھوں سے چلوں خدمت فرزند نبی میں
  • سراسر بھرا مجلس آنند سوں
    دیا ملک ہور راج فرزند کوں
  • کب اذاں ہوتی ہے کب اٹھتے ہیں فرزند نبی
    کان آہٹ پہ لگائے رہے تا صبح جری
  • جھیلوں میں ہیں درند درختوں پہ ہیں پرند
    ہے دھوپ میں رسول کا فرزند ارجمند
  • پھر ایک نظر دیکھ کے فرزند نبی کو
    آہستہ چلے تا نہ سکینہ کو خبر ہو
  • کھیا بعد ازاں پھر خرد مند او
    کہ حابل ہوا یو سب میں فرزند او

محاورات

  • برسر ‌فرزند ‌آدم ہرچہ آید بگزرد
  • فرزند وہ جو پند مانے اور باپ کا کہنا فرض جانے
  • فرزند وہ ہے جو خلف ہو
  • فرزندی میں قبول (فرمانا) کر لینا
  • فرزندی میں لینا
  • مشکوئے معلٰے میں فرزند ارجمند (اقبالمند) پیدا ہونا
  • ہر ‌کس ‌را ‌فرزند ‌خود ‌بہ ‌جمال ‌نماید ‌و ‌عقل ‌خود ‌بکمال

Related Words of "فرزند":