فساد فی الارض
{ فَساد + فِل (ی، ا غیر ملفوظ) + اَرْض }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم |فساد| کو حرفِ جار |فی| اور حرف تخصیص |ال| کے ذریعے عربی ہی سے ماخوذ اسم |ارض| کے ساتھ ملانے سے مرکب بنا جو اردو میں اپنے اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٨٨ء کو "ابن الوقت" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
فساد فی الارض کے معنی
١ - دنیا میں خرابیاں، بدامنی، بے دینی پھیلانا، فتنہ و فساد پھیلانا۔
"آدمیوں میں کشمکش کا ہونا ایک ضروری بات ہے جسکا نتیجہ ہے فساد فی الارض اور یہ خدا کو منظور نہیں۔" (١٩٠٦ء، الحقوق و الفرائض، ٢:٢)