فسوں سازی کے معنی
فسوں سازی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ فُسُوں + سا + زی }
تفصیلات
iفارسی اسم |افسوں| کی تخفیف شدہ شکل |فسوں| کے بعد |ساختن| مصدر سے مشتق صیغۂ امر |ساز| بطور لاحقۂ فاعلی لگا کر اس کے بعد |ی| بطور لاحقہ کیفیت ١٧٣٩ء کو "کلیاتِ سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔, m[]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث )
اقسام اسم
- جمع : فُسُوں سازِیاں[فُسُوں + سا + زِیاں]
- جمع غیر ندائی : فُسُوں سازِیوں[فُسُوں + سا + زِیوں]
فسوں سازی کے معنی
١ - افسوں سازی، جادوگری، سحرکاری۔
"لیکن اسے یہ بھی گمان ہے کہ زندگی ایک تصور کی فسوں سازی ہے۔" (١٩٧٩ء، شیخ ایاز شخص اور شعر، ٢٢)