فن شاعری

{ فَنے + شا + عِری }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |فن| کو عربی ہی سے مشتق اسم شاعری سے بذریعہ کسرۂ اضافت ملانے سے مرکب اضافی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٦٧ء کو"کلیات اکبر" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

فن شاعری کے معنی

١ - شعر کہنے کا ہُنر، شاعری کا ہُنر، شاعری کے معائب و محاسن کا علم۔

 توجہ اپنی ہو کیا فن شاعری کی طرف نظر ہر ایک کی جاتی ہے عیب ہی کی طرف (١٨٦٧ء، کلیاتِ اکبر، ٢٣:١)