فنون لطیفہ کے معنی

فنون لطیفہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ فُنُو + نے + لَطی + فَہ }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم جمع |فنون| کو کسرۂ صفت کے ذریعے عربی ہی سے مشتق صفت |لطیف| کی مؤنث |لطیفہ| کے ساتھ ملانے سے مرکب توصیفی بنا۔ جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٢٢ء کو "نقشِ فرہنگ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["فائن آرٹس مثلاً مصوّری","فنونِ شائستہ","فنونِ نفیسہ","مجسمہ سازی"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

فنون لطیفہ کے معنی

١ - وہ فنون، جو انسان کی جمالیات حس کی تسکین کرتے ہیں؛ مثلاً شاعری، موسیقی، مصوری، رقص، مجسمہ سازی، فنون نفیسہ۔

"کہا جاتا ہے کہ فی الحال پاکستان میں فنونِ لطیفہ کے لیے ماحول ساز گار نہیں۔" (١٩٨٥ء، افکار، کراچی، اگست، ٤٥)