فی الجملہ کے معنی
فی الجملہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ فِل (ی ا غیر ملفوظ) + جُم + لَہ }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ حرفِ جار |فی| کو حرفِ تخصیص |ال| کے ذریعے عربی اسم |جملہ| کے ساتھ ملانے سے مرکب بنا جو اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٧٠٧ء کو "کلیاتِ ولی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["حاصل کلام","خلاصہ کلام","قریب قریب","قصہ مختصر","قصہ کوتہ","کسی قدر","کم وبیش"]
اسم
متعلق فعل
فی الجملہ کے معنی
"فی الجملہ انکا خیال ہے کہ تاریخی لحاظ سے سب سے پہلے جس متعلقہ زبان میں مذکورہ حرفِ ربط کا سراغ ملتا ہے وہ یونانی زبان ہے۔" (١٩٨٧ء، صحیفہ، لاہور، جولائی، ستمبر، ٨٦)
"اس زمانے میں یہ بات عام طور پر دیکھی جاتی ہے لوگ انگریزی میں فی الجملہ بصیرت حاصل کر لیتے ہیں۔" (١٩٠٤ء، ترجمہ: روایت اور فن، ٤٣)
علم کامل کو نہیں اسکو ہماری ذات کا پھر غنیمت ہے کہ ہے فی الجملہ ہم سے آشنا (١٩١٦ء، نقوشِ مانی، ٣٦)
فی الجملہ english meaning
upon the whole; in brief; in effect
شاعری
- فی الجملہ ہم سلیقہ سے جڑ جائیں یک دگر
تو پست مبتدیٰ کی بھی نکلے خبر بلند