فی الفور کے معنی
فی الفور کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ فِل (ی، ا غیر ملفوظ) + فَور (و لین) }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ حرفِ جار |فی| کے حرف تخصیص |ا ل| کے ذریعے ثلاثی مجرد سے مشتق اسم |فور| کے ساتھ ملنے سے مرکب بنا جو اردو میں اپنے اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور متعلق فعل نیز بطور صفت استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٦٣٩ء کو "طوطی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["علی الفور"]
اسم
صفت ذاتی, متعلق فعل
فی الفور کے معنی
["١ - فوری، جلدی۔"]
[" اک آسماں کے دور سے اک گردشِ فی الفور سے اب سوچئے گا غور سے در لحظہ آں در لمحہ ایں (١٨٣٠ء، کلیاتِ نظیر، ٦٧)"]
["١ - فوراً، جلد، معاً، تُرت، شتاب، زُود تر، جلدی سے، اسی وقت۔"]
["\"اگر کوئی گرین کارڈ دکھائے تو وہ اس کو ہری جھنڈی سمجھ کر فی الفور منزل عشق کی جانب دوڑ پڑتا ہے۔\" (١٩٨٨ء، افکار، کراچی، جولائی، ٦١)"]
فی الفور english meaning
Forth WithOn The Spot
شاعری
- جسے بھی کھانے پہ جس چیز کی ہوئی خواہش
نظر کے سامنے فی الفور آگئی وہ ڈش - واہ ری گردشِ تقدیر اسے کہتے ہیں دور
ایک محبوبِ قمر وش پہ دل آیا فی الفور - ظلم سہہ کر ترے کوچہ سے چلے تھے ہربار
یاد کیں پچھلی جو باتیں ووہیں فی الفور رہے