قابل اعتماد کے معنی
قابل اعتماد کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ قا + بِلے + اِع (کسرہ ا مجہول) + تِماد }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم فاعل |قابل| جو بطور مضاف استعمال ہوا ہے، کے ساتھ عربی زبان سے مشتق اسم |اعتماد| بطور مضاف الیہ ملنے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت استعمعال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٢٥ء کو "وقار حیات" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( مذکر )
قابل اعتماد کے معنی
١ - قابل اعتبار۔
"تم قابلِ اعتماد ہو تم میری مدد کرو گے۔" رجوع کریں: (١٩٨٢ء، انسانی تماشا، ٣٠)