قابل برداشت کے معنی
قابل برداشت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ قا + بِلے + بَر + داشْت }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم صفت |قابل| بطور مضاف استعمال ہوا اور فارسی اسم |برداشت| بطور مضاف الیہ استعمال کرنے سے مرکب اضافی |قابل برداشت| بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٠٥ء کو "مکاتیبِ حالی" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی
قابل برداشت کے معنی
١ - برداشت کرنے کے قابل، گوارا کر لینے کے لائق۔
"شاید اس مجموعے میں دو چار نظمیں آپ کے لیے قابل برداشت ہوں۔" (١٩٨١ء، قرضِ دوستاں، ٢٥)