قابل دید کے معنی

قابل دید کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ قا + بِلے + دِید }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم صفت |قابل| بطور مضاف کے ساتھ فارسی مصدر |دیدن| سے مشتق اسم |دید| بطور مضاف الیہ ملنے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٠١ء کو "الف لیلہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی

قابل دید کے معنی

١ - دیکھنے سے تعلق رکھنے والا، دیدنی؛ (مجازاً) عمدہ، نہایت خوبصورت۔

"لوگ چھوٹی چھوٹی ٹولیوں میں بٹ کر قابل دید مقامات کی سیر کو نکل پڑے۔" (١٩٩٠ء، نگار، کراچی، ستمبر، ٤٣)