قابل قدر کے معنی

قابل قدر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ قا + بِلے + قَدْر }

تفصیلات

iعربی زبان سے مرکب اضافی ہے۔ عربی سے مشتق اسم صفت |قابل| بطور مضاف استعمال ہوا ہے۔ اس کے ساتھ عربی سے اسم |قدر| بطور مضاف الیہ لگایا گیا۔ اردو میں اسم صفت کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٠٧ء کو "مضامینِ پریم چند" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی

قابل قدر کے معنی

١ - لائق تکریم، تعظیم کے لائق، قدر کے قابل۔

"تجربات اور مشاہدات کو ڈائری کی صورت شعر کرنا ایک قابلِ قدر اور لائقِ ستائش عمل ہے۔" (١٩٨١ء، اکیلے سفر کا اکیلا مسافر، ١٢)