قافیہ کے معنی

قافیہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ قا + فِیَہ }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے معنی و ساخت کے اعتبار سے بعینہ داخل ہوا اور بطور اسم استعمال کیا جاتا ہے۔ سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پیچھے چلنا","ردیف سے پہلے کا لفظ یا حرف","لغوی معنی پیچھے چلنے والا","لغوی معین پیچھے چلنے والا","ہم وزن لفظ"]

قفو قافِیَہ

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : قافِیے[قا + فِیے]
  • جمع : قافِیے[قا + فِیے]
  • جمع استثنائی : قَوافی[قَوا + فی]
  • جمع غیر ندائی : قافِیوں[قا + فِیوں (و مجہول)]

قافیہ کے معنی

١ - [ عروض ] پیچھے چلنے والا؛ چند حروف و حرکات کا مجموعہ جس کی تکرار الفاظ مختلف کے ساتھ آخر مصرع یا آخر بیت یا دو فقروں کے آخر میں پائی جائے۔ خواہ وہ الفاظ لفظاً مختلف ہوں یا معناً۔

"آنے اور پانی . طفل اور عقل کو بطور قافیہ استعمال کیا ہے۔" (١٩٨٢ء، تاریخ ادب اردو، ٥٩:١٠٢)

قافیہ کے مترادف

فاصلہ, سجع

, تُک, سجع, فاصلہ, قَفَو

قافیہ کے جملے اور مرکبات

قافیہ بندی, قافیہ پیما, قافیہ پیمائی, قافیہ سنج

قافیہ english meaning

the rhymecadencemetrethe last letter in a verse

شاعری

  • کہتے ہیں غزل قافیہ پیمائی ہے ناصر
    یہ قافیہ پیمائی ،ذراکرکے تو دیکھو
  • کہہ پانچ غزل اس میں بدل قافیہ حسرت
    گو تجھ سا کسی کو کوئی استاد لگے تلخ
  • نیں ردیف اور قافیہ سوں کچھ خبر
    میں خذف ریزیاں کوں بوجوں سب گہر
  • موج ہے دل میں مرے قافیہ پیمائی کی
    جاکے گنگا پہ کہا کرتا ہوں جے مائی کی
  • فیض صاحب سب توانی ڈھنگ سے باندھے گئے
    عیب کیا ہے قافیہ گر اس بڈھنگا ہوگیا
  • تجھے آج انشا تو خوش کروں نہیں چاہتا ہے کہ چب رہوں
    غزل اور قافیہ کی کہوں ابھی حکم ہو تو جھپاک سے
  • اب قافیہ باقی نہ رہا مصحفی اچھا
    اور ہے بھی اگر کوئی تو خو گیر کی بھرتی
  • رحمت خدا کی انشا صد آفریں کہ تجھ سے
    ہر ایک قافیہ گیا گرم اس غزل میں بیٹھا
  • شوق ہے کہئے بدل کر قافیہ پھر یہ غزل
    رات ساری جاگیے اور میکساری کیجے
  • روی مطلع حق قافیہ بیت اللہ
    راسخ علم خدا حبل متین داور

محاورات

  • جاٹ رے جاٹ تیرے منہ پر کھاٹ۔ تیلی بے تیلی (مغل بے مغل) تیرے سر پہ کولھو تک (قافیہ) تو ملا ہی نہیں۔ تک (قافیہ) نہیں ملا تو کیا ہوا بوجھوں تو مرے گا
  • زٹل قافیہ اڑانا
  • زٹل قافیہ اڑنا
  • زٹل قافیہ ہانکنا
  • قافیہ تنگ کرنا
  • قافیہ تنگ ہونا
  • قافیہ ملانا

Related Words of "قافیہ":