قبالہ کے معنی
قبالہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ قَبا + لَہ }
تفصیلات
iفارسی زبان سے اردو میں داخل ہوا۔ عربی میں اس کا تلفظ قَبالۃُ ہے یہ ممکن ہے کہ عربی کے اثر سے فارسی میں بھی استعمال ہوتا ہو اور وہاں سے اردو میں داخل ہوا ہو۔ ١٧٩٥ء کو قائم کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ضامن ہونا","بکری پتر","بیع نامہ","خط شرعی","سندِ جاگیر","سند ملکیت","ضامنی نامہ","لغوی معنی قبولیت اصطلاحی ضامنی نامہ","مکان وغیرہ کا وہ کاغذ جس سے جاگیر ثابت ہو","مکان کا بیعنامہ"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- واحد غیر ندائی : قَبالے[قَبا + لے]
- جمع : قَبالے[قَبا + لے]
- جمع غیر ندائی : قَبالوں[قَبا + لوں (و مجہول)]
قبالہ کے معنی
"بی منجھلی بیگم کا اختیار ہوتا تو کپڑا لتا تو درکنار رہنے کی حویلی تک کا قبالہ لے جاتیں"۔ (١٩٠٨ء، صبح زندگی، ١٣٣)
"قاضی نے نکاح پڑھایا قبالہ لکھایا اپنے دستخط خاص سے مزین کیا"۔ (١٩٠١ء، الف لیلٰی، سرشار، ١٧٠)
"یہودیوں میں ایک قسم کا فلسفہ رائج تھا جس کو فلسفہ قبالہ کہتے ہیں"۔ (١٩٥٦ء، حکمائے اسلام، ١٥٧:٢)
قبالہ english meaning
A contract (of bargain and sale); a deed title-deed; bond; writing; bill of sale; conveyancea bill of deeda title deed
محاورات
- فرماؤ تو قبالہ منگواؤں
- قبالہ لکھوانا