قبرستان کے معنی
قبرستان کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ قَب + رِس + تان }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |قبر| کے ساتھ فارسی لاحقۂ ظرفیت |ستان| لگانے سے مرکب ظرفی |قبرستان| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٥٧ء کو "تاریخ ہندوستان" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آخری آرام گاہ","شہر خموشاں","شہرِ خموشاں","عدم آباد","گورِ غریباں","وادئ خموشاں","وہ جگہ جہاں مردے دفن ہوں","کوچئہ خموشاں","کوچہ خموشان"]
اسم
اسم ظرف مکان ( مذکر - واحد )
قبرستان کے معنی
١ - وہ جگہ جہاں بہت سے مردے دفن کیے جاتے ہوں، گورستان، وہ جگہ جہاں بہت سی قبریں ہوں۔
"اپنی خادمہ کو لے کر قبرستان میں جھونپڑی بنا کر رہنے لگی۔" (١٩٧٨ء، پراہوی لوک کہانیاں (ترجمہ)، ١٥)