قبل کے معنی
قبل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ قَبْل }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب کا مصدر ہے۔ عربی سے اردو میں حقیقی معنی و ساخت کے ساتھ داخل ہوا اور بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٧٩ء کو "دیوان شاہ سلطان ثانی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["نزدیک آنا وقت کا","آلہ تناسل","اگلا حصہ","شروع میں","ضد بعد","عورت کا اندام نہانی"]
قبل قَبْل
اسم
متعلق فعل
قبل کے معنی
"فورٹ و لیم کالج کے قیام سے قبل ١٧٩٦ء میں ڈاکٹر جان گلکرائسٹ نے انگریزی اردو لغت شائع کی۔" (١٩٨٥ء، ترجمہ، روایت اور فن، ٩)
قبل کے مترادف
آگے, پہلے, پیش
آگے, اول, اوّل, پہلے, پیشتر, قبَلَ, گھیرا, محاصرہ, واویلا
قبل کے جملے اور مرکبات
قبل از قبل, قبل از وقت, قبل ازیں, قبل حجری, قبل مسیح, قبل معاشرتی
قبل english meaning
(of time)previous (to)prior (to)
شاعری
- کچھ ایسا درد تھا بانگِ جرس میں
سفر سے قبل پچھتانے لگے ہیں - آنکھوں میں خون بھر گئے، رستوں میں ہی بکھر گئے
آنے سے قبل مرگئے، ایسے بھی انقلاب تھے - بنی اَمیہ سے تھے تنگ قبل ازیں سادات
ستانے آئے ہیں اب شیخ کو بنی کالج - لاکھوں ہیں کوئی قبل کوئی بعد آئے گا
گیتی ہلے گی جب بسر سعد آئے گا - جام پرکن از صبوحی قبل آن یاتی الصباح
موت ہے ساقی اگر پینے کا ارماں رہ گیا - جا بی نہیں ہے عقل کوں دم مارنے یہاں
جاں عشق واں کنگ زباں قبل و قال کا - کیا ہے آز کے موذی کو قبل ایدا قتل
خلاف نفس کی لے کر جراز بندہ نواز
محاورات
- ادھر قبلہ ادھر قبر (- قطب) بی ختیجہ سووے (- موتے) کدھر
- ادھر قبلہ ادھر قبر بی خدیجہ موتیں کدھر۔ ادھر قبلہ ادھر قطب بی خدیجہ سووے کدھر
- چراغ مقبلاں ہرگز نہ میرو
- قبل از (مرگ) وقت واویلا
- قبلہ و کعبہ سمجھنا
- قبلہ کی طرف منہ ہونا
- قبلہ ہو تو منہ نہ کروں
- منہ قبلہ کی طرف پھر جانا