قبیلہ کے معنی

قبیلہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ قَبی + لَہ }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ عربی سے اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٢٥ء کو "سیف الملوک و بدیع الجمال" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک دادا کی اولاد","ایک دادا کی اولاد خیل","گھر والی","نسلی سلسلہ"]

قبل قَبِیل قَبِیلَہ

اسم

اسم ظرف مکاں ( مذکر، مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : قَبِیلے[قَبی + لے]
  • جمع : قَبِلیے[قَبی + لے]
  • جمع استثنائی : قَبائل[قَبا + اِل]
  • جمع غیر ندائی : قَبِیلوں[قَبی + لوں (واؤ مجہول)]

قبیلہ کے معنی

١ - ایک جد کی اولاد، خاندان ایک نسل کے آدمیوں کی جماعت۔

"ان قبیلوں کو آپس میں دوست کر دیا جو ایک دوسرے کو فنا اور برباد کرنے پر آمادہ تھے۔" (١٩٨٤ء، مقاصد و مسائل پاکستان، ١٣٢)

٢ - گروہ، جتھا۔

"اطہر نفیس اور ان کے قبیلے کے دیگر شعرا کا کلام کا اور اک ہمارے دور کے . نمائندہ فرد کو سمجھنے میں مدد دیتا ہے۔" (١٩٧٥ء، توازن، ٢٥٤)

٣ - نوع، جنس، شے۔

"جس کیفیت کی میں تعبیر کر رہا ہوں یہ نہ سمجھنا چاہیے کہ تصور یا تصدیق کے قبیلے کی یہ کوئی چیز ہے۔" (١٩٥٦ء، مناظر احسن گیلانی، عبقات، ٣٤٨)

٤ - بیوی، جورو۔

"ڈھائی بوتل روز کا تو میرے یہاں خرچ ہے لالہ ایک میں پیتا ہوں ایک قبیلہ چڑھاتی ہیں۔" (١٨٩٤ء، ہشو، ٨)

قبیلہ کے جملے اور مرکبات

قبیلہ داری, قبیلہ وار, قبیلہ واری

قبیلہ english meaning

tribeclan; family; wifemonsoon [E~ A موسم]

شاعری

  • ملیا گردیوں کر قبیلہ ہجوم
    سپورن کے جوں آس پاس نجوم
  • شاہ اکبر کے دور میں سلیمان اور داؤد بادشاہوں کا یہ احسان ہے
    "افغان کرارانی " کے نام سے ایک قبیلہ بنایا جو افغانستان ہے

Related Words of "قبیلہ":