قدر دان کے معنی
قدر دان کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ قَدْر + دان }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم |قدر| کے ساتھ فارسی مصدر |داستن| کا صیغۂ امر |دان| بطور لاحقہ فاعلی لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٧٣٢ء کو "کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی
قدر دان کے معنی
١ - عزت کرنے والا، اہمیت محسوس کرنے والا، قدر جاننے والا۔
"بہرحال اس سے پتہ چلتا ہے کہ اہلِ لکھنؤ انیس کے کتنے قدر داں ہیں۔" (١٩٨٤ء، زمین اور فلک اور، ٧٣)
٢ - مربی، سرپرست۔
"ویسے حضور کا غلام ہوں، پھر آپ قدردان ہیں۔" (١٩٨٦ء، آئینہ، ١٧٧)
قدر دان english meaning
["knowing the worth or value (of); a patron"]