قدرتی ماحول کے معنی
قدرتی ماحول کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ قُدْ + رَتی + ما + حَول (واؤ لین) }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |قدرتی| کے ساتھ عربی ہی کا اسم |ماحول| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٦١ء کو "تین ہندوستانی زبانیں" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
قدرتی ماحول کے معنی
١ - فطری چیزوں، ہوا، موسم، پانی، زمین، پودوں وغیرہ پر مشتمل فضا۔
"جب انسان پیدا ہوا تو وہ قدرتی ماحول سے گھرا ہوا تھا۔" (١٩٦١ء، تین ہندوستانی زبانیں، ١٣)