قرأت کے معنی

قرأت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ قِر + اَت }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور اصل معنی میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٠٥ء میں "لمعۃ الغیا" میں مستعمل ملتا ہے۔, iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ عربی سے اردو میں بلحاظ معنی و ساخت من و عن داخل ہوا اور بطور اسم استعمال میں آتا ہے۔ سب سے پہلے ١٥٦٥ء کو "جواہر اسراراللہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پڑھنا","حرفوں کا مخرج صحیح ادا کرنا","سردی میں استعمال کیا جاتا ہے","علم تجوید","قرآن خوانی","قرآن شریف کا درست لہجے میں پڑھنا"]

قرء قِرْأت قِرْأَت

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث ), اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : قِرْأَتیں[قِر + اَتیں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : قِرْأَتوں[قِر + اَتوں (و مجہول)]
  • جمع : قِرْأَتیں[قِر + اَتیں (یائے مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : قِرأَتوں[قِر + اَتوں (و مجہول)]

قرأت کے معنی

١ - پڑھنا، خواندگی۔

"ان ترمیموں میں اکثر کے بارے میں اہل ذوق کو یہ ماننا پڑے گا کہ دیوان کے لفظی یا معنوی حسن میں انہوں نے بالیقین اضافہ کیا ہے اور اس لیے آیندہ ایڈیشنوں میں انھیں غالب کی آخری قرأت کے طور پر برقرار رکھنا چاہیے۔" (١٩٧٥ء، اردو تحقیق اور مالک رام، ٤٤)

٢ - عربی حروف کو مقرر کردہ مخارج سے ادا کرنا نیز علم تجوید کے مطابق پڑھنا۔

"فن قرأت یعنی تجوید پر بھی کئی اچھے ترجمے موجود ہیں۔" (١٩٧٠ء، ادب و لسانیات، ٥٦)

٣ - آیات یا ادعیہ کی تلاوت۔

"جب دین اسلام وسعت پذیر ہوا، اس کا دائرہ مصر اور ایران تک پھیل گیا تو اکثر حروف کے ہمشکل ہونے کی وجہ سے قرآن مجید کی قرأت میں مشکل پیش آنے لگی۔" (١٩٨٧ء، اردو رسم الخط اور ٹائپ، ١٤)

قرأت english meaning

reading (esp. of Qoran); a proper manner of reading the Qorana correct pronunciation(col.) couplate (with)(col.) its musical recitation(preferably to the written as قرائت) (col. but incorrect قرأت qir||at) Recitation of the Holy Qurancoldness (used only in)recession

Related Words of "قرأت":