قشقہ کے معنی

قشقہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ قَش + قہ }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم ہے اردو میں اصل حالت اور اصل معنی میں مستعمل ہے ١٧١٨ء میں "دیوان آبرو" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["تلک جو ہندو ماتھے پر لگاتے ہیں","ماتھے کی بندی یا وہ علامت جو ہندو لوگ اپنی اپنی قوم کے رواج کے موافق صندل وغیرہ کی لگاتے ہیں"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

قشقہ کے معنی

١ - پیشانی پر صندل یا زعفران کے دو نشانات، ٹپکا، تلک جو ہندو ماتھے پر لگاتے ہیں۔

"ایک حسین صبیح پیشانی پر کچھ صندل ہی کا قشقہ لطف دیتا ہے۔" (١٩٨٦ء، نیاز فتح پوری شخصیت اور فکر و فن، ٣٥)

٢ - گھوڑے کے چہرے کی سفید لکیر۔

 راس سے راس اور ذنب کی دم قشقہ عقدہ کا اور قطب کا سم (١٨٤١ء، زینت الخیل، ٤)

٣ - [ مرغ بازی ] مرغ کے ماتھے پر کلغی کے ابھار کی علامت۔

٤ - [ سیف بازی ] خود کا حصّہ جو ماتھے کو چھپائے رہتا ہے۔

قشقہ کے مترادف

ٹیکا, نشان

بِندی, تلک, نشان, ٹیکا

قشقہ english meaning

the sectarial mark made by the Hinus on the forehead with sandalmark made by the Hindus on the forehead

شاعری

  • آے ہیں میر کافر ہوکر خدا کے گھر میں!
    پیشانی پہ ہے قشقہ زنار ہے کمر میں
  • کافر ہوئے بتوں کی محبت میں میر جی
    مسجد میں آج آئے تھے قشقہ دیئے ہوئے
  • قشقہ صندل کا بیچ میں سیندور
    برسے ماتھے پہ جس سے نور پہ نور

محاورات

  • آزاد کا قشقہ

Related Words of "قشقہ":