قصبہ کے معنی

قصبہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ قَص + بَہ }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم جامد ہے۔ عربی سے اردو میں حقیقی ساخت و معنی کے ساتھ داخل ہوا اور اسم کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨١٠ء کو "کلیات میر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["کاٹنا","چھوٹا شہر","شہرِ خُود"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : قَصْبے[قَص + بے]
  • جمع : قَصْبے[قَص + بے]
  • جمع غیر ندائی : قَصْبوں[قَص + بوں (و مجہول)]

قصبہ کے معنی

١ - چھوٹا شہر، بڑا گاؤں۔

"بارہمولہ جیسا قصبہ سنسان پڑا تھا اور شہرخموشاں کا منظر پیش کر رہا تھا۔" (١٩٨٢ء، آتش چنار، ٤٢٥)

٢ - [ طب ] نے، سرکنڈا، نرکل، نلی، ہوا کی نالی، نرخرہ۔

"ایک نوکر نے دھوکے سے اپنے گلے میں چھری مار لی اور اس سے اس کے ریہ کے بعض قصبہ کٹ گئے۔" (١٩٤٧ء، جراحیاتِ زہراوی، ٨٥)

قصبہ کے مترادف

بستی, ٹاؤن, گاؤں, قریہ

آبادی, بستی, دیار, قریہ, قَصَبَ, نگر, نگری, کھیڑا

قصبہ english meaning

a large village; a small town; a townshipa town

محاورات

  • وہ قصبہ ہی گاؤ خورد ہوگیا

Related Words of "قصبہ":