قلا بازی کے معنی
قلا بازی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ قَلا + با + زی }
تفصیلات
iسنسکرت میں اصل لفظ |کلا| سے ماخوذ اردو زبان میں |قلا| کے ساتھ فارسی مصدر |باختن| سے مشتق صیغہ امر |باز| کے ساتھ |ی| بطور لاحقہ کیفیت ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٤٧ء میں "مضامین فرحت" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["سر نیچے پاؤں اوپر کرکے پرے جا پڑنا","سر کے بل الٹ جانا (کھانا کے ساتھ)","ڈھیکلی کھانا"]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : قَلابازِیاں[قَلا + با + زِیاں (ی مجہول)]
- جمع غیر ندائی : قَلا بازِیوں[قَلا + با + زِیوں (و مجہول)]
قلا بازی کے معنی
"اب رہیں آج کل کی نیچی موٹریں تو جناب ان میں ماشاء اللہ ایسا مضبوط ٹین استعمال ہوتا ہے کہ ایک ہی قلا بازی میں پہنچ کر بتاشہ ہو جاتی ہیں۔" (١٩٤٧ء، فرحت مضامین، ٣٩:٧)
"انشائیہ . اب یہ صنف ہر قسم کی ذہنی قلا بازیوں کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔" (١٩٨٥ء، انشائیہ اردو ادب میں، ٨١)
"تحریک کے معاملے میں کسی قسم کی قلابازی کے شکار نہ ہوتے ہوں۔" (١٩٨٢ء، آتش چنار، ٣١١)