قلعہ دار کے معنی

قلعہ دار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ قَل + عَہ + دار }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |قلعہ| کے ساتھ فارسی مصدر |داشتن| سے مشتق صیغہ امر |دار| بطور لاحقہ فاعلی ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٤٦ء میں "قصہ مہر افروز و دلبر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پاسبانِ قلعہ","حاکمِ قلعہ","قلعہ کا افسر","گڑھ پتی","محافظ قلعہ","محافظ قلعہ","محافظِ قلعہ","کوٹ وال"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : قَلْعَہ داروں[قَل + عَہ + دا + روں (و مجہول)]

قلعہ دار کے معنی

١ - قلعے کا محافظ، قلعے کا افسر، کمیدان۔

"خان ترکی اسے فتح کر کے اس کا قلعہ دار بن گیا۔" (١٩٧٩ء، تاریخ پشتون (ترجمہ)، ٤٧٦)