قوت استدلال کے معنی
قوت استدلال کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ قُوْ + وَتے + اِس + تِد + لال }
تفصیلات
iعربی زبان سے مرکب اضافی ہے۔ عربی ہی اسم |قوت| بطور مضاف کے ساتھ عربی سے مشتق اسم |استدلال| بطور مضاف الیہ لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٩٩ء کو "حیات جاوید" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
قوت استدلال کے معنی
١ - دلیل یا ثبوت پیش کرنے کی لیاقت، اہلیت۔
"ان کا اندازِ تحریر داخلی اور تاثراتی ہوتے ہوئے بھی قوت استدلال رکھتا ہے۔" (١٩٨٦ء، نیم رُخ، ٧٨)