قوت بخش کے معنی
قوت بخش کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ قُوْ + وَت + بَخْش }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |قوت| کے ساتھ فارسی زبان کے مصدر |بخشودن| کا صیغہ امر |بخش| بطور لاحقۂ فاعلی لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٤٦ء کو "کلیات آتش" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی
قوت بخش کے معنی
١ - تقویت پہنچانے والا، طاقت دینے والا۔
بوسہ اس لب کا ہے قوت بخش روحِ ناتواں ایسی یاقوتی میسر ہو تو کھایا چاہیے (١٨٤٦ء، کلیاتِ آتش، ٢٤)