قہوہ کے معنی

قہوہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ قَہ + وَہ }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم جامد ہے۔ عربی سے اردو میں اصل حالت کے ساتھ داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو "دیوانِ حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["شراب پینا","ایک پودہ","ایک تخم کا نام جسکو بھون کر پیستے ہیں اور چائے کی طرح جوش دے کر پیتے ہیں","ایک قسم کے تخم کا نام جسے جتہ الخضرا بھی کہتے ہیں","ایک قسم کے تخم کا نام جسے جتہ الخضرا بھی کہتے ہیں","بے دُودھ چائے"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : قَہْوے[قَہ + وے]
  • جمع : قَہْوے[قَہ + وے]

قہوہ کے معنی

١ - "کوفیا" نامی پودے کے بیچ جن کو بھون کر کیمیائی طریقے سے سفوف تیار کیا جاتا ہے اور مشروب کے طور پر پیا جاتا ہے۔

"قہوہ پی کر بیچولی چلی گئی دو دن بعد وہ پھر آئی اور بتایا کہ ایک اور گھر کے لوگ لڑکی دیکھنے آ رہے ہیں۔" (١٩٤٩ء، قومی زبان، کراچی، جون، ٧٧)

قہوہ کے جملے اور مرکبات

قہوہ خانہ

قہوہ english meaning

coffee

شاعری

  • ناصری کے بچے نے بیچ دی ہیں سبھی کتابیں
    کباب و قہوہ کے شوق میں اس نے پار کر دیں
  • کبھیں پنڈا کبھیں بکنی کبھیں ہم دڑ پڑا پیویں
    کبھیں قہوہ کبھیں سویا کبھیں بن پوست ناجیویں

Related Words of "قہوہ":