لا انتہا کے معنی
لا انتہا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ لا + اِن + تِہا (کسرہ مجہول ت) }
تفصیلات
iعربی زبان میں حرف نفی |لا| کے ساتھ عربی اسم لگانے سے مرکب |لاانتہا| اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٨٠ء کو "نیرنگ خیال" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
لا انتہا کے معنی
١ - جس کی حد نہ ہو، بے حد، لامتناہی، لامحددو۔
"پوری تخلیقی دنیا خود اندر میں سمائی ہوئی تھی، وہ لاانتہا تھا۔" (١٩٩٠ء، بھولی بسری کہانیاں، بھارت، ٣١:٢)
٢ - بہت زیادہ، بے حساب۔
"ایٹموں کو پورے طور پر ڈس انٹیگریٹ ہونے کے لیے لا انتہا وقت درکار ہوتا ہے۔" (١٩٧٢ء، تاب کاری، ٣٥)